• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبادلے

شائع November 15, 2017

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے درجنوں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کرلیں۔

ای سی پی کی جانب سے گریڈ17 اور گریڈ 18 کے مجموعی طور پر 86 ریجنل، ضلعی الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی پی کے مرکز اسلام آباد سے 9 افسران کے تبادلے، ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب سے 26 افسران، سندھ سے 13، خیبرپختونخواہ سے 14 اوربلوچستان سے 23 افسران کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد محمد ندیم زبیر کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فرید آفریدی ریجنل الیکشن کمشنر لاہور کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترمیمی بل منظور نہ ہوسکا

پنجاب کے مختلف اضلاع کے رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، گوجرانوالا سمیت متعدد اضلاع کے الیکشن کمشنرزبھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی بختیار الملک کو شانگلہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع قمبر شہداد کوٹ، دادو، سکھر، جیکب آباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف ضلعی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والی نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ای سی پی مسلسل زور دے رہا ہے جس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوسکا تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا مطالبہ کیا تھا جس کو حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے اجلاس میں پیش کیا اور اب امید کی جارہی ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم پر تمام جماعتیں مفتق ہوجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024