• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان کی ترقی کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، آرمی چیف

شائع November 14, 2017

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عروج کے لیے بطور قوم متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگلا کور کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی اور اس مقصد کے لیے قوم اور ریاستی اداروں کو ملک کے بہترین مفاد کے لیے مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ 'ہم چیلنجوں کا جواب دیتے ہوئے طویل سفر طے کر چکے ہیں اور انشااللہ پاکستان ترقی کرے گا جس کے لیے بطور قوم صرف متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے'۔

انھوں نے اپنے خطاب میں تربیت کے اعلیٰ معیار اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے بھرپور عزم کے باوجود روایتی خطرات کو ہم نظراندازنہیں کرسکتے جس کے لیے اعلیٰ معیار کی تریبت اور بلند حوصے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں آرمی چیف منگلا کور کے دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے استقبال کیا اور اس موقع پر انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایوالویشن لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب کے علاوہ جاری تربیتی مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024