• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہارٹ اٹیک سے خواتین زیادہ کیوں ہلاک ہوتی ہیں؟

شائع November 14, 2017 اپ ڈیٹ November 15, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگرچہ ہارٹ اٹیک سے دنیا بھر میں مرد و خواتین دونوں ہی بڑی تعداد میں ہلاک ہوتے ہیں۔

تاہم امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ امریکا بھر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مردوں کے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کی زیادہ ہلاکتوں کی وجہ ’ہارٹ اٹیک‘ کا ہونا نہیں، بلکہ بر وقت طبی یا انسانی امداد کا نہ ملنا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکا میں ہارٹ اٹیک سے مرنے والی خواتین کی ہلاکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب ان کو عوامی مقامات پر دل کا دورہ پڑتا ہے تو لوگ خوف کی وجہ سے انہیں طبی ریلیف فراہم نہیں کرپاتے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے امریکا بھر کے 20 ہزار ’ہارٹ اٹیک‘ کیسز کا مطالعہ کیا، ان کیسز میں مرد و خواتین کے کیسز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارٹ اٹیک کی 7 خاموش علامات

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا بھر میں عوامی مقامات پر 45 فیصد مردوں کے مقابلے 39 فیصد خواتین کو دل کا دورا پڑتا ہے، لیکن عوام کی جانب سے مرد حضرات کو جلد ہی طبی یا انسانی ریلیف فراہم کیا جاتا ہے، جس سے 23 فیصد مرد زندگی کی بازی ہارنے سے بچ جاتے ہیں۔

اگرچہ ماہرین نے بروقت طبی یا انسانی امداد کے نہ ملنے کو زیادہ خواتین کی ہلاکت کا اکیلا سبب قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے اسے ایک وجہ ضرور قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہارٹ اٹیک سے تحفظ دینے والی 6 عادات

ہارٹ اٹیک کیسز کا مطالعہ کرنے والی ماہرین کی ٹیم میں شامل ایک کارڈیولاجسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا میں عوامی مقامات پر دل کے دورے سے متاثرہ خواتین کو لوگ کئی اسباب کی وجہ سے ہاتھ لگانے یا ان کے سینے کو زور سے دبانے سے گریز کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں عوامی مقامات پر ہارٹ اٹیک سے متاثر ہونے والی خواتین کے لیے مردوں کے مقابلے لوگ مدد کے لیے آگے کم آتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہارٹ اٹیک سے متاثرہ افراد کے سینے کو بروقت زور سے دبانے سے انہیں قدرے ریلیف ملتا ہے، اور اگر کسی عوامی مقام پر کوئی خاتون ہارٹ اٹیک سے متاثر ہو تو لوگ سماجی رکاوٹوں کے باعث اس کی مدد کے لیے کم ہی آگے بڑھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024