• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گال گدوت کی دوبارہ ’ونڈر وومین‘ بننے کی اہم شرط

شائع November 14, 2017
رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈروومین‘ دنیا بھر میں کامیاب ہوئی —۔
رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈروومین‘ دنیا بھر میں کامیاب ہوئی —۔

اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار اور اداکارہ گال گدوت نے اپنی فلم ’ونڈر وومین‘ میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی، تاہم اب انہوں نے فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کی ایک شرط مقرر کردی ہے، جسے پورا نہ کیا گیا تو وہ اس فلم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

گال گدوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈر وومین کے سیکوئل کا حصہ صرف اس وقت دوبارہ بنیں گی جب فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر بروز پروڈیوسر بریٹ ریٹنر سے فلم سے جڑے تمام تعلق ختم کردیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی اداکارہ نازی جرمنی کے مظالم پر بننے والی فلم میں کاسٹ

خیال رہے کہ وارنر بروز کمپنی نے بریٹ ریٹنر کی پروڈکشن کمپنی ریٹ پیک انٹرٹینمنٹ کے ساتھ فلم کی مشترکہ پروڈکشن کے حوالے سے معاہدہ کیا تھا جس کا اختتام 2018 میں ہوگا۔

بریٹ ریٹنر کو ہولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر مانا جاتا ہے —۔
بریٹ ریٹنر کو ہولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر مانا جاتا ہے —۔

ان دونوں کمپنیوں نے مل کر فلم جسٹس لیگ بھی پروڈیوس کی تھی، اس فلم میں بھی گال گدوت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

تاہم اب گال گدوت نے بریٹ ریٹنر سے معاہدہ ختم کرنے کی شرط سامنے رکھ دی، جس کے پورا ہونے پر ہی وہ دوبارہ ونڈر وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

یہ شرط اداکارہ نے اس لیے رکھی ہے کہ کیوں کہ حال ہی میں 6 خواتین نے بریٹ ریٹنر پر جنسی طور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ایک خاتون نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ بریٹ ریٹنر نے ان کا ریپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اداکارہ نے بھارت میں پریانکا چوپڑا کو شکست دیدی

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ گال گدوت نہیں چاہتی کہ ایک ایسی فلم سیریز جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیا جارہا ہو، اس کا فائدہ ایک ایسے شخص کو ہو جو خواتین کو ہی ہراساں کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ’گال گدوت ایک ہمت والی لڑکی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ ایسے لوگوں کو کس طرح نقصان پہنچایا جاسکتا ہے، وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ ونڈر وومین کے حوالے سے وارنر بروز کو ان کا ساتھ ہی دینا پڑے گا‘۔

گال گدوت نے اسرائیل فوج میں تربیت بھی لے رکھی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
گال گدوت نے اسرائیل فوج میں تربیت بھی لے رکھی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

گال گدوت نے اس سے قبل بریٹ ریٹنر کے اعزاز میں رکھے کے ایونٹ میں شرکت کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔

خیال رہے کہ گال گدوت کی رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’ونڈر وومین‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، فلم نے باکس آفس پر جہاں کئی ریکارڈ بنائے، وہیں کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑے بھی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024