• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہوں پر ان کے والد بول پڑے

شائع November 13, 2017
—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

ڈیڑھ دہائی قبل تک بولی وڈ میں خوبرو ہیروئن کی حیثیت رکھنے والی 43 سالہ کرشمہ کپور ان دنوں ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

اس بار کرشمہ کپور اپنی دوسری شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں، کیوں کہ انہیں ہندوستان کے معروف کاروباری شخص سندیپ توشنیوال کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں سات پھیرے لینے والے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور نے سال 2003 میں ہندوستان کے کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

سندیپ اور اداکارہ کے درمیان چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
سندیپ اور اداکارہ کے درمیان چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

یہ بھی پڑھیں: کرشمہ کا شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ

سنجے کپور اور کرشمہ کپور کے درمیان شادی کے چند سال بعد ہی تنازعات شروع ہوگئے تھے، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، اور اگلے سال یعنی 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

کرشمہ کپور کو 2005 میں بیٹی ’سمرن‘ پیدا ہوئیں، جب کہ 2010 میں ان کے ہاں بیٹا ’کیان‘ ہوا۔

#fathersanddaughters❤️ #aboutlastnight✨#prithvitheaterfestival#mypapa

A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

طلاق کے چند دن بعد ہی کرشمہ کپور اور بھارتی صنعت کار سندیپ توشنیوال کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ 42 سالہ سندیپ توشنیوال نے بھی حال ہی میں اپنی اہلیہ کو طلاق دی ہے۔

سندیپ توشنیوال نے بھی 2003 میں اشرتا نامی خاتون سے شادی کی تھی، لیکن انہوں نے بھی 2010 میں علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں: وہ سلیبرٹیز جن کی طلاق نے لوگوں کو حیران کردیا
حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان زیادہ ملاقاتیں ہونے لگی ہیں—انڈیا ڈاٹ کام
حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان زیادہ ملاقاتیں ہونے لگی ہیں—انڈیا ڈاٹ کام

اس جوڑے کو بھی 2 بچے ہیں، طلاق ہونے کے بعد اشرتا کو کروڑوں روپے نقد اور گھر سمیت دیگر جائداد بھی ملی ہے۔

دوسری جانب کرشمہ کپور کے پہلے شوہر سنجے کپور کی جانب سے بھی ایک اور خاتون پریا سے شادی کرنے کی افواہیں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔

حال ہی میں کرشمہ کپور اور سندیپ توشنیوال کو متعدد پارٹیوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے جا رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرشمہ کپور کے والد اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کی سندیپ توشنیوال کے ساتھ تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بیٹی شادی کرنے جا رہی ہیں تو ان کی نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں۔

کرشمہ اور سندیپ دونوں کی پہلے طلاقیں ہوچکی ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
کرشمہ اور سندیپ دونوں کی پہلے طلاقیں ہوچکی ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

یہ بھی پڑھیں: ایسے اداکار جنہیں رشتے ٹوٹنے سے فائدہ ہوا

رندھیر کپور نے کہا کہ اگرچہ انہیں اتنا پتہ ہے کہ کرشمہ کپور جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، تاہم اگر وہ کرنا چاہتی ہیں تو نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

رندھیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کرشمہ کپور ابھی نوجوان ہیں، میں نے ان کی اور سندیپ کی تصاویر دیکھی ہیں، اگر وہ آگے بڑھ کر فیصلہ کرتی ہیں تو وہ ان کے لیے دعاگو ہیں۔

تاہم تاحال اداکارہ یا سندیپ توشنیوال کی جانب سے کوئی واضح اور حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

کرشمہ کپور کے پہلے شوہر بھی بزنس مین تھے—فائل فوٹو: اے پی
کرشمہ کپور کے پہلے شوہر بھی بزنس مین تھے—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024