• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دبئی ایئر شو میں پاکستانی طیارے کی دھوم

شائع November 13, 2017

دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 16 ویں دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شاندارفضائی کارکردگی نے تماشائیوں کو حیران کردیا۔

پاک فضائیہ کے پائلٹ کے شاندار کرتب نے شو دیکھنے کے لیےآنے والے شائقین پر سحر طاری کردیا، جس کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرایا گیا تو عوام نے اسے خوب سراہا۔

دنیا کے سب سے بڑا ایئر شو اس وقت دبئی میں ہورہا ہے جس کی 5 روزہ تقریب میں پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا جہاں جے ایف 17 تھنڈر کو دیکھنے کے لیے عوام اور خریداروں کا رش لگا رہا۔

مزید پڑھیں: جے ایف 17 بی تھنڈر کی پہلی کامیاب آزمائشی اڑان

دبئی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں ایئر مارشل احمر شہزاد اور چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس بھی موجود تھے۔

تقریب میں پاکستان کی جانب سے جدید صلاحیت سے آراستہ سپر مشاک طیارہ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

جے ایف 17 تھنڈر طیارے

نئی خصوصیات اور جدید آلات سے آراستہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کے اشراک سے تیار کیے گئے ہیں۔

چین کے ٹیکنیشنز کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو کہ آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان طیاروں کی تیاری کا آغاز 1999 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی آزمائشی 2003 میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائیہ کے بیڑے میں شامل

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دیگر ممالک کی دلچسپی کی بنیادی وجہ اس کی قیمت ہے جو کہ امریکی ایف 16 سے 16 سے 18 لاکھ ڈالر کم ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

یاد رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بڑی تعداد پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شامل کی جاچکی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahamad Gharib Nawaz Khan Nov 13, 2017 06:42pm
As a matter of fact, our Pakistani Airforce is laced with the most competent and highly trained pilots and other technical staff. They remain busy day and night for acquiring most advanced technology to improve their warplanes and air war techniques. Pakistani Airforce can be matched with the most energetic airforces of other advanced countries.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024