• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

غلط فہمیاں دور: عامر اور فریال میں صلح ہوگئی

شائع November 12, 2017
عامر خان نےاگست 2017 میں فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: بی بی سی ورلڈ
عامر خان نےاگست 2017 میں فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: بی بی سی ورلڈ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے طویل عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے باعث رواں برس اگست میں اپنی اہلیہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فریال مخدوم اور برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا کے درمیان مبینہ روابط کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ فریال مخدوم نے عامر خان کو منانے کی کوششیں بھی کیں، مگر وہ ناکام رہیں۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کے 2 ہفتے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی کہ فریال مخدوم ایک بار پھر امید سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی

عامر خان نے اپنی اہلیہ کے امید سے ہونے کی خبر سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا، انہیں یہ خبر میڈیا کے ذریعے ہی ملی۔

تاہم اب دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں ہیں، اور دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا عامر اور فریال کے درمیان صلح ہوگئی؟

عامر خان نے 11 نومبر کو اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’ غلط فہمیاں دور ہونے اور مسائل حل کرنے کے بعد اپنی 4 ماہ کی حاملہ اہلیہ کے ساتھ۔

باکسر عامر خان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیاں کیا غلط فہمیاں تھیں، اور وہ کیسے دور ہوئیں؟۔

تصویر میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

فریال مخدوم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر خان اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایک ٹوئیٹ کرنے سے طلاق ہوگئی؟

خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم نے 4 سال قبل 2013 میں شادی کی، وہ 2010 سے ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے۔

فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں، ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، دونوں کے درمیان پہلے بھی تنازعات ہوچکے ہیں، جب کہ فریال مخدوم باکسر کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔

جوڑے کے درمیان صلح ہونے سے ایک روز قبل ہی فریال مخدوم کو اپنی منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ انگلینڈ کے شہر بولٹن میں دیکھا گیا تھا، عامر خان کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد انہوں نے انگوٹھی اتار دی تھی۔

—فوٹو: دی سن
—فوٹو: دی سن

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024