• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

جبری گمشدگی: ’اقوامِ متحدہ میں پیش کی گئی رپورٹ جھوٹی ثابت ہونے کا خطرہ‘

شائع November 12, 2017

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت کو اقوامِ متحدہ کے نظر ثانی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی صورتحال میں کے حوالے سے رپورٹ میں رد و بدل کرنے کی کوشش سے خبر دار کردیا۔

ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں پاکستان کا 14 رکنی وفد اقوامِ متحدہ کے یونیورسل پریوڈک ریویو (یو پی آر) کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا جائے گا جہاں وہ اجلاس کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال پر قومی رپورٹ کو پیش کریں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے یو پی آر اجلاس میں ممبر ممالک اپنے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے اور ملک میں گزشتہ اجلاس کے دوران کیے جانے والے وعدوں کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی وضاحت بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اقوام متحدہ کی ’انسانی حقوق کونسل‘ کا رکن منتخب

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ یو این پی آر کا گزشتہ اجلاس پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے ملک میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے پر رضامند ظاہر کی تھی تاہم اس مرتبہ خواجہ آصف کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں یہ مسئلہ موجود ہی نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے تجویز دی کہ یہ بہتر ہوگا کہ اس اجلاس میں پاکستان دوٹوک اعلان کرے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک ملک میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دے دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو این پی آر اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نو تشکیل شدہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) اور انسانی حقوق کے آزاد ادارے بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد معاملہ: سپریم کورٹ میں تفصیلی رپورٹ طلب

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ رپورٹ میں رد و بدل ماضی کے مقابلے میں انتہائی مشکل ہے، تاہم اس وقت حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری بین الاقوامی سطح پر بالخصوص یورپی ممالک کے ساتھ تجارت میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ دعوے کرنا کہ پاکستان میں توہین مذہب کا قانون غیر امتیازی ہے اور اس کے ذریعے اب تک کسی کو سزا نہیں ہوئی، ’واضح جھوٹ‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمان داری کے ساتھ قبول کرنا ہوگا کہ منصفانہ طریقے سے توہین مذہب کے قانون کا نفاذ ایک چیلنج ہے جسے ریاست حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


یہ خبر 12 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024