• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سونیا حسین پاکستان کی اسٹائل آئکن؟

شائع November 11, 2017 اپ ڈیٹ November 15, 2017
جہاں سونیا کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں وہیں ان کا فیشن بھی قابل تعریف ہے—۔
جہاں سونیا کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں وہیں ان کا فیشن بھی قابل تعریف ہے—۔

6 سال قبل جب اداکارہ سونیا حسین پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بنی وہ تب سے اب تک پروجیکٹس کے بہترین انتخاب سے اپنی مضبوط جگہ بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔

’میں ہاری پیا‘، اور ’نازو‘ جیسے ڈراموں میں سونیا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، اور اب وہ بہت جلد ’آنگن‘ نامی ڈرامے میں احسن خان، ماورا حسین، سجل علی اور آحد رضا میر کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی تقسیم کے دور پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین کی اگلی فلم بااختیار خواتین سے متعلق

جہاں وہ اپنے کیریئر میں شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں وہیں ان کا فیشن بھی قابل تعریف ہے، اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان کی اسٹائل آئکن بنتی نظر آرہی ہیں۔

ویسے بولی وڈ میں سونم کپور کو فیشن آئکن مانا جاتا ہے لیکن ہماری پاکستانی انڈسٹری میں سونیا یقیناً فیشن کے معاملے میں کافی آگے جارہی ہیں۔

رواں سال جب ہم ایوارڈز میں انہوں نے سیاہ اور سفید رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں شرکت کی، تب سے ہی ان کے اسٹائل پر ہر کسی کی نظر جمی رہی۔

ان کے شاندار اسٹائل پر ایک نظر یہاں ڈالیں:

یقیناً انہیں سیاہ اور سفید رنگ کے ملبوسات پہننے کے بھی حد شوق ہے

مغربی طرز کے ملبوسات میں بھی وہ بہترین نظر آتی ہیں

سرخ رنگ بھی ان پر خوب ججتا ہے

بغیر کسی زیورات کے سادہ رہنا بھی سونیا کا شوق ہے

تاہم اگر جیولیری پہن بھی رہی ہیں تو اس کا انتخاب بھی شاندار کرتی ہیں

اپنے بالوں کے ساتھ تجربے کرنے سے بھی خوفزدہ نہیں

اسٹائلش نظر آنا بھی ان کا شوق ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024