• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

قومی ٹی20 کپ کا کل سے راولپنڈی میں آغاز

شائع November 10, 2017
ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کا آغاز کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

26 نومبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ میں روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ دن 12 بجے جبکہ دوسرا میچ شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ کل فیصل آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان دوپہر میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور بلیو اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں اول آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روہے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم دس لاکھ روہے کے انعام کی حقدار قرار پائے گی۔

مین آف دی میچ (فائنل )، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور آل راؤنڈر، ہر میچ میں ’’مین آف دی میچ‘‘ کیلئے 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024