• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمرا ایل او سی کا دورہ

شائع November 10, 2017
وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمرا آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی موجود تھے—فوٹو:آئی ایس پی آر
وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمرا آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی موجود تھے—فوٹو:آئی ایس پی آر

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کے ہمرا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جنرل افسر کمانڈنگ نے ایل او سی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی—فوٹو:آئی ایس پی آر
وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی—فوٹو:آئی ایس پی آر

ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے خاندانوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متاثرین کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان کیا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی بہتری کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے دفاع اور کشمیریوں کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 'دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کا ہم پلہ نہیں، مشرقی سرحد میں خطرات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کے باعث امن کی بحالی ایک سنگ میل ہے'۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'متحد ہوکر ہم اس کو پائیدار امن اور استحکام کی جانب لے جائیں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024