• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آلو کھانے کے 6 اہم فوائد

شائع November 10, 2017
آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں —۔
آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں —۔

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بڑے بچے سب ہی نہایت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو یہ کہے کہ اسے آلو کے چپس پسند نہیں، یا پھر بریانی میں آلو شامل کرنے کا انتخاب کچھ زیادہ خاص نہیں ہوتا۔

آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ اس مزیدار سبزی کے اتنے سارے فوائد جانتے تھے؟

1- بلڈ پریشر کو بہتر رکھے

جی ہاں آلو آپ کے بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنائیں۔

2- دماغی صحت کو بہتر کرے

آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ Alzheimer نامی دماغی مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

3- نظام ہاضمہ کے لیے مفید

آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی دائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔

4- پُرسکون نیند

ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔

5- ہڈیوں کے لیے مقید

آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

6- پُر رونق جلد

آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرے، جبکہ اسے چہرے پر لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024