• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا ’جنون‘ پھر ایکشن میں آرہا ہے؟

شائع November 10, 2017 اپ ڈیٹ November 11, 2017
جنون بینڈ کی یادگار پرفارمنس  فوٹو / وکی پیڈیا
جنون بینڈ کی یادگار پرفارمنس فوٹو / وکی پیڈیا

میوزیک کی دنیا کے نامور پاکستانی راک بینڈ ’جنون‘ کے میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔

90ء کی دہائی میں بننے والے اس بینڈ کے 3 ہی لوگ (علی عظمت، سلمان احمد اور برین) تھے، علی عظمت گلوکاری جبکہ سلمان احمد اور ہرین گٹار بجانے کے فرائض انجام دیتے تھے۔

اس بینڈ نے صوفی شاعری کے ساتھ پاپ میوزک میں شامل کیا، جس کی وجہ سے نئی نسل کو صوفی شاعری کے بارے میں آگاہی ملی اور وہ اس سے متاثر بھی ہوئے۔

جنون کی دنیا بھر میں شناخت ’یو 2 ساؤتھ ایشیا‘ کے نام سے بھی تھی، اس بینڈ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جس کی وجہ سے ایشیا کے علاوہ صوفی شاعری کو غیر ملکیوں نے بھی سمجھنے کی کوشش کی۔

اس بینڈ نے سیونی، دھوم تانا، دوستی، مست قلندر اور جنون جیسے مشہور گانے پیش کیے، جنہیں دنیا بھر میں بہت سراہا گیا، جنون بینڈ کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ اُس نے نامور گلوکاروں نصرت فتح علی خان، ملیسا، الیکا کیلس اور اے آر رحمٰن جیسی شخصیات کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں 2001 میں پرفارم کیا۔

کامیابیاں سمیٹنے اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بینڈ کا 2005 میں اچانک خاتمہ ہوا، تاہم گٹارسٹ سلمان احمد نے بینڈ کے نام کو کسی نہ کسی صورت زندہ رکھنے کی کوشش کی، جبکہ علی عظمت سولو پرفارم کرنے لگے۔

حال ہی میں علی عظمت نے جنون کے مداحوں سے اہم سوال کیا۔

انہوں نے اپنی آفیشل فیس بک پیج پر مداحوں سے پوچھا کہ ’کون ہے جو رواں سال جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے بینڈ ’جنون‘ کو دوبارہ ملا سکتا ہے؟‘

علی عظمت کی فیس بک سے شیئر ہونے والے اسٹیٹس میں ہیش ٹیگ کے ساتھ سلمان احمد، جنون اور برینو کے نام لکھے گئے ہیں۔

علی عظمت کے اسٹیٹس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد مداحوں کے کمنٹس آچکے ہیں جس میں انہوں نے جنون بینڈ کو ایک بار پھر میدان میں لانے کی درخواست کی۔

جنون بینڈ کے مداحوں کی واپسی کے منتظر ہیں یا نہیں اور میوزیک کی دنیا کے نامور ستاروں کو ایک بار دیکھ کر کیسا محسوس کریں گے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024