• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میٹ گالا 2018 کے میزبانوں کے نام سامنے آگئے

شائع November 9, 2017
ایمل کلونی پہلی بار میزبانی کریں گی—فائل فوٹو: شی ناؤز
ایمل کلونی پہلی بار میزبانی کریں گی—فائل فوٹو: شی ناؤز

ہر سال امریکا میں منعقد ہونے والا فیشن اور شوبز کا اہم ترین میلا ’میٹ گالا‘ 2018 ویسے تو 7 مئی کو منعقد ہوگا، تاہم ابھی سے ہی اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

میٹ گالا میں نہ صرف ہولی وڈ بلکہ بولی وڈ سمیت دنیا کی مختلف فلم اور فیشن انڈسٹریز کی شخصیات شرکت کرتی ہیں، اس میلے میں ملبوسات اور فیشن کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔

میٹ گالا کے ایونٹ کی ہر سال مختلف تھیم ہوتی ہے، 2018 میں منعقد ہونے والے میلے کی تھیم ’ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک امیجینشن‘ یعنی ( آسمانی مخلوق: فیشن اور مسیحی تصور) رکھی گئی ہے۔

ریحانہ کا میٹ گالا 2017 میں چرچا رہا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ریحانہ کا میٹ گالا 2017 میں چرچا رہا—فائل فوٹو: اے ایف پی

اس میلے کا ہر کسی کو انتظار رہتا ہے، لیکن سب سے زیادہ انتظار اس بات کا ہوتا ہے کہ اس فیشن شو کی میزبانی کون کرے گا؟

فیشن اور شوبز کے نشریاتی ادارے ’ووگ‘ کے مطابق میٹ گالا 2018 کی میزبانی تین مضبوط، بہادر اور خوبصورت ترین خواتین کریں گی۔

آئندہ برس ہونے والے میٹ گالا کی میزبانی ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ، عالمی قانون دان و سماجی کارکن ایمل کلونی، گلوکارہ ریحانہ اور اٹلی کی فیشن ڈزائنر دنتیلا ورسیز سر انجام دیں گی۔

دنتیلا ورسیز امریکی اداکارہ کایلی جینر کے ساتھ—فائل فوٹو: اے ایف پی
دنتیلا ورسیز امریکی اداکارہ کایلی جینر کے ساتھ—فائل فوٹو: اے ایف پی

یہ بھی پڑھیں: میٹ گالا میں بولی وڈ اداکاراؤں کے جلوے

ان تینوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مگر معروف خواتین کا ساتھ دینے کے لیے برطانوی صحافی اور فیشن میگزین کی ایڈیٹر اینا ونٹور موجود ہوں گی۔

خیال رہے کہ ایمل کلونی نے میٹ گالا فیشن شو میں پہلی بار 2015 میں شرکت کی تھی، جب کہ گلوکارہ ریحانہ متعدد بار اس شو میں شرکت کر چکی ہیں،وہ پہلی بار 2007 میں میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

فیشن ڈزائنر دنتیلا ورسیز نے 1995 میں میٹ گالا ڈیبیو کیا تھا، وہ مسلسل اس شو کا حصہ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024