• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راحت فتح علی خان کا نیا رومانوی گانا ’بنجارے‘

شائع November 10, 2017
راحت فتح اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہوئے —۔
راحت فتح اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہوئے —۔

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی گلوکاری صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے اوراب انہوں نے اپنا ایک اور رومانوی گانا ریلیز کردیا۔

ان کا نیا گانا ’بنجارے‘ ایک ایسی رومانوی داستان بیان کررہا ہے جس میں پیار کے ساتھ ہونے والی بےچینی کا بھی ذکر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کے گانے ‘تنکا تنکا‘ نے تہلکہ مچادیا

اس نئے گانے کو بولی وڈ میوزک ڈائریکٹر انوپما راگ نے تحریر کیا اور انہوں نے ہی اس کی کمپوزیشن بھی کی ہے۔

جبکہ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ اور ماڈل نیتو چندرا جلوہ گر ہوئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوپما راگ کو بےحد خوشی ہے کہ انہیں راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’راحت فتح علی خان ایک بہترین گلوکار ہیں، وہ جانتے ہیں کہ شائقین کو خود سے کیسے جوڑنا ہے، ان کے ساتھ کام کرنے میں بےحد مزہ آیا، ان کی آواز میں ایک جادو ہے جسے سنتے ہی سب ان سے جڑ جاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی فلم میں راحت فتح علی خان کا گانا شامل

گلوکار راحت فتح علی خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں پہلے بھی انوپما کے ساتھ کام کرچکا ہوں، مجھے اندازہ ہے وہ کس طرح کی شاعری کرتی ہیں، وہ بےحد باصلاحیت ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، امید ہے آگے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے‘۔

خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کا ہر گانا بولی وڈ فلموں میں لے لیا جاتا ہے تاہم اب تک اس گانے کو کسی فلم میں شامل نہیں کیا گیا، امید ہے کہ یہ گانا بھی جلد کسی کامیاب فلم کا حصہ بنے گ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024