• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گلوکارہ زیب بنگش نے اسکائپ پر نکاح کرلیا

شائع November 7, 2017

پاکستان کی پاپ گلوکارہ زیب بنگش نے اسکائپ کے ذریعے امریکا میں مقیم نوجوان سے نکاح کرلیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سمیت پیپسی کے لیے بھی گانا گانے والی گلوکارہ کا ہم سفراس وقت امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔

ڈان امیجز کے مطابق نوجوان گلوکارہ زیب بنگش کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں گلوکارہ کی سہیلیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: زیب کا بولی وڈ ڈیبیو
—فوٹو: ڈان امیجز
—فوٹو: ڈان امیجز

نکاح کے لیے ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی، اور لاہور سے ہزاروں کلو میٹر دور بیٹھے دولہے میاں نے اپنی ہونے والی دلہن کو اسکائپ کے ذریعے ’قبول‘ کرلیا۔

نکاح کے موقع پر زیب بنگش نے سفید رنگ کی خوبصورت ڈریس زیب تن کی تھی، جب کہ انہوں نےماتھے پر جھومر بھی سجا رکھا تھا۔

زیب بنگش نے نکاح کے موقع پر اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر بھی کھچھوائیں۔

زیب بنگش کے ہونے والے ہم سفر سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد ہی ہیں۔

—فوٹو: ڈان امیجز
—فوٹو: ڈان امیجز

مزید پڑھیں: زیب بنگش کے گانے کی دھوم

خیال رہے کہ زیب بنگش نے 2008 سے گلوکاری کا آغاز کیا، انہوں نے بھارتی فلموں سمیت متعدد پاکستانی ڈراموں کے ٹائیٹل گانے بھی گائے۔

زیب بنگش نے اپنی کزن ہانیا اسلم کے ساتھ ’زیب اینڈ ہانیا‘ نامی میوزیکل گروپ بھی بنا رکھا ہے۔

زیب بنگش نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں 2 گانے گائے تھے، جب کہ انہوں نے رواں برس پیپسی کے لیے بھی گانا گایا۔

انہوں نے پاکستانی فلم منٹو سمیت متعدد فلموں میں گانے بھی گائے ہیں۔

—فوٹو: ڈان امیجز
—فوٹو: ڈان امیجز

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024