• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟

شائع November 7, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

چند روز پہلے ہی واٹس ایپ نے صارفین کا بہت بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے دوستوں کو بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون متعارف کرایا تھا۔

تاہم اس فیچر کا فائدہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب آپ بھیجے گئے میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کردیں۔

مگر اب ایسی خفیہ ٹِرک سامنے آئی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات کو سات منٹ بعد بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

جی ہاں واقعی آپ اس ٹِرک سے کئی دن پرانے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

اور اس چھپے ہوئے فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگر تو آپ پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ کار کو آزما کر دیکھیں۔

سب سے پہلے تو فون کا ایروپلین موڈ کو ان ایبل کریں اور واٹس ایپ کو بند کردیں۔

اس کے بعد اپنے فون کے سیٹنگز مینیو میں جاکر وقت اور تاریخ کو اس وقت اور تاریخ سے بدل دیں، جسے آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اب واٹس ایپ میں جاکر چیٹ اوپن کریں اور مطلوبہ میسج کو دبا کر رکھیں اور پھر ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو سلیکٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی یہ خامی معلوم ہے؟

ایک بار جب ایسا کرلیں تو ایپ کو پھر بند کریں، ایرو پلین موڈ سوئچ آف کردیں اور اپنے فون کی تاریخ اور وقت کو بدل دیں۔

یہ طریقہ کار کئی دنوں بلکہ ایک ہفتہ تک کارآمد ہے تاہم ایک ماہ پرانے پیغامات کو اس سے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایک وارننگ اسکرین پر آتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے واٹس ایپ ایرر، فون کی تاریخ ٹھیک نہیں، کلاک کوایڈجسٹ کرکے پھر کوشش کریں۔

ویسے تو پرانے پیغامات یقیناً دوسرا فرد پڑھ چکا ہوتا ہے تاہم پھر بھی یہ ٹِرک اس وقت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جب کچھ چیزوں کو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں یا دوسروں سے چھپانا چاہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024