• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ ٹائیگر زندہ ہے‘ حقیقی واقعے پر مبنی فلم؟

شائع November 7, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا سب کو طویل عرصے سے انتظار ہے۔

اگرچہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تصاویر نے پہلی ہی فلمی شائقین میں دھوم مچادی، تاہم اب اس فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں آنے والی ایکشن فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

پہلی فلم کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کے 2 ایجنٹس کے خفیہ مشن کے گرد گھومتی ہے۔

تاہم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کہ ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ اس بار فلم کے سیکوئل میں بہت بڑی تبدیلی کرکے اسے حقیقی واقعے پر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تصاویر نے ہی دھوم مچادی

تین منٹ 13 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو عراق میں داعش کے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر دیکھنے سے اندازا ہوتا ہے کہ سلمان خان کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار عراق میں داعش کی جانب سے اغوا کی جانے والی 25 نرسز کو بازیاب کرانے کے خصوصی مشن پر بھیجا جاتا ہے۔

ٹریلر میں کترینہ کیف کو بھی بھارتی نرسز کو چھڑانے کے لیے سلمان خان کے ساتھ لڑتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

جدید اسلحے بارود، بم دھماکوں، گاڑیوں اور عمارتوں کے تباہ ہونے سے بھرپور ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم میں رومانس کے بجائے ایکشن اور فائٹ زیادہ دیکھنے کو ملے گی۔

اگرچہ ٹریلر میں مکمل طور پر سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان رومانوی مناظر نہیں، تاہم انتہائی مختصر مناظر میں انہیں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2013 میں عراق کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی بھارت کی 46 نرسز سمیت دیگر عملے کو داعش کے دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کیلئے کترینہ کا کارنامہ

تاہم بعد ازاں بھارتی حکومت نے سعودی عرب سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حکومتوں کی مدد سے داعش کے ساتھ مذاکرات کیے تھے، جس کے نتیجے میں ہی تمام نرسز کو باخیریت آزاد کیا گیا تھا۔

اگرچہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی ٹیم نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ فلم کی کہانی 2013 میں عراق میں اغوا کی گئی بھارتی نرسز کے سچے واقعے پر مبنی ہے، تاہم ٹریلر سے ہی اس کا اندازا ہوجاتا ہے کہ فلم سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم ساز علی عباس ظفر کی اس فلم کو آئندہ ماہ 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو ییش راج فلمز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024