• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جاپان کی امیر ترین ’سیاہ بیوہ‘ کو سزائے موت سنادی گئی

شائع November 7, 2017

جاپان کی امیر ترین، بدنام زمانہ(سیاہ بیوہ) چیکاسو کاکےشی کو اپنے شوہر سمیت تین افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔

کیوتو ڈسٹرک کورٹ نے ملک کے اعلیٰ ترین مقدمے میں 70 سالہ چیکاسو کاکےشی کو اپنے شوہر سمیت تین افراد کے قتل، اقدام قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی، فیصلہ کے خلاف کاکے شی کے وکیلوں نے اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ کاکےشی بڑے عمر کے مردوں کو زہر دینے کے حوالے سے بدنام تھی جبکہ ان پر الزام تھا کہ وہ سیکس کے بعد مرد کو مکڑیوں ذریعے مار دیتی تھی۔

خیال رہے کہ کاکے شی ’’ زہریلی عورت‘ کے نام سے بھی معروف تھی۔

مقامی براڈکاسٹنگ کے ادارے این ایچ کے مطابق کاکےشی پر چاروں مقدمات میں متاثرین کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سائنائیڈ کمپاؤنڈ پلا کر ان کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: شام: امریکی ڈرون حملے میں برطانوی خاتون ’گوری بیوہ‘ ہلاک

اس حوالے سے جج کا کہنا تھا کہ مقدمے کو بہت اچھے طریقے سے تیار کیا تھا جس میں ان کے پاس حتمی سزا دینے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں دے سکتے تھے۔

عدالت میں کاکے شی کے وکیل کی جانب سے جواز پیش کیا گیا کہ وہ جرائم میں ملوث نہیں انہیں ڈیمنشیا کی بیماری ہے جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ اس بڑے مقدمے کی سماعت کے دوران 51 سیٹوں کے کورٹ روم میں 560 افراد قطار میں کھڑے تھے، جو فیصلہ سننے کے منتظر تھے.

یاد رہے کہ 2009 کے بعد سے جاپان کی تاریخ کا یہ طویل ترین عدالتی مقدمہ تھا۔

دولت سے محبت

عدالت میں سماعت کے دوران کاکے شی نے ہیڈفون لگا رکھے تھے اور جج سے اونچی آواز میں فیصلہ سنانے کو کہا جبکہ جب انہیں سزا سنائی گئی تو انہوں نے کوئی تاثر نہیں دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک شخص کو اس لیے قتل کروایا تاکہ وہ اس کی لائف اشورنس پالیسی کی بنیفشری بن سکیں۔ جج نے کہا کہ صرف پیسوں سے محبت کی خاطر انہوں نے ان پر مکمل اعتماد کرنے والے متاثرین کو زہر دیا۔

خیال رہے کہ کاکے شی نے حیران کن طور پر 10 برسوں میں 1 ارب ین (80 لاکھ 80 ہزار ڈالر) کی ادائیگی کی لیکن ناکام فنانس ٹریڈنگ کے باعث ان کو نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کے زیادہ تر تعلقات مردوں سے تھے جن میں بوڑھے اور بیمار لوگ زیادہ شامل تھے، جن سے وہ مختلف ڈیٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے ملتی تھی۔

کاکے شی کی خواہش ہوتی تھی کہ ان کا پارٹنر امیر اور بچوں کے بغیر ہو۔

پولیس کے مطابق کاکے شی کے جن دو افراد سے رابطے تھے ان کے جسم میں زہر پایا گیا جبکہ کیوتو میں کاکے شی کے گھر سے سائنائیڈ بھی ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سزائے موت کے 10 طریقے

پولیس کے مطابق کیوتو میں ان کے گھر سے منشیات کے حوالے سے کچھ شواہد بھی ملے جبکہ کچھ میڈیکل کی کتابیں بھی ملی۔

اس حوالے سے کاکےشی نے جون میں مقدمے کے آغاز پر بات کرنے سے انکار کیا تاہم بعد میں انہوں نے عدالت میں اعتراف کیا کہ 2013 میں انہوں نے اپنے چوتھے شوہر کو قتل کیا۔

جی جی پریس کے مطابق انہوں نے کورٹ میں بیان دیا کہ انہوں نے اسے اس لیے مارا کیونکہ وہ دوسری عورتوں کو لاکھوں ین دیتا تھا لیکن مجھے ایک پائی تک نہیں دی۔

انہوں نے جج کو کہا کہ وہ سزائے موت کے لیے تیار ہیں اور اگر انہیں کل کو قتل بھی کردیا گیا تو وہ ہنستے ہوئے مرنے کو تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024