• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: ہوٹل میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر مقدمے کا اندراج

شائع November 7, 2017

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک ہوٹل میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی (جنوبی) جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ سانحہ 29 اکتوبر کو فور اسٹار ہوٹل میں پیش آیا جہاں لڑکی اپنے دوستوں کے ہمراہ گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر پانچ افراد کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور پانچوں افراد نے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کی بھی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پر صوبائی حکومت کا نوٹس

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں اپنی شکایت درج کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ مبینہ ملزمان پر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 354 (جس میں عورت کے خلاف نفرت کے ارادے سے ہراساں کرنے)، 504 (کسی کی تذلیل کرنا) 506 (جرم کی دھمکی دینا) 337(اے) (کسی بھی شخص کو تکلیف پہنچانا) اور 34 (جرم میں یکجا ذمہ دار ہونا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی (ضلع جنوبی) نے مزید بتایا کہ ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024