• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہاکی کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ

شائع November 7, 2017

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک میں ہاکی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے100 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جس سے کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ہاکی فیڈریشن کے صدر محمد خالد سجاد کھوکھر، نائب صدر شہباز احمد سینئر، سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ نے سیکرٹری خزانہ حسن نقوی کو ہدایت کی کہ تین دن کے اندر 35 لاکھ روپے جاری کیے جائیں تاکہ صوبائی حکومت عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔

انہوں نے چیف انجنیئر کھیل اسلم مہر کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیڈیم کے سروے کا کام شروع کریں اور اس کی منظوری کے لیے پی سی-1 تیار کریں۔

اس موقع پر پی ایچ ایف کے سربراہ نے کہا کہ انہیں معقول سالانہ امداد کی ضرورت ہے تاکہ وہ صوبہ سندھ میں اپنے آپریشن کو جاری رکھ سکیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے 100 ملین روپے سالانہ گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو ہدایات کی ہے کہ مجوزہ رقم 10 دن کے اندر جاری کی جائے۔

انہوں نے سیکریٹری خزانہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اسے سالانہ بجٹ میں شامل کریں تاکہ ہر سال ہاکی فیڈریشن کو رقم مل سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 10 جنوری 2018 کو کراچی میں بین الاقوامی معیار کی تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں منعقد میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی کمرشل بنانے کی ضرورت ہے اور ہاکی فیڈریشن کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کریں گے تاکہ کھیل کے شاندار ماضی کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024