• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی: ’داعش‘ کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

شائع November 7, 2017

کراچی پولیس نے احسن آباد کے علاقے سے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احسن آباد کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران ’داعش‘ کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے تیس بور کے 2 پستول اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر ایجنسی سے داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں سے جہادی لٹریچر، کتابیں، پمفلٹس، اسٹیکرز اور دہشت گردی کے متعلق سی ڈیز بھی برآمد ہوئیں۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد علاقے کے متعدد افراد کو تنظیم میں شامل کرنے کے لیے تیار کر رہے تھے، جن کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں ’داعش‘ کا تنظیمی ڈھانچہ موجود ہونے کی تردید کی جاتی ہے، تاہم اس سے قبل بھی دہشت گرد تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان سے فرار دہشت گرد داعش میں شامل‘

رواں سال جون میں پاک فوج نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کے سب سے مشکل علاقے راجگال میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن ’خیبر فور‘ کا آغاز کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ’اس آپریشن کا مقصد سرحد پار داعش کو پاکستان میں کارروائی سے روکنا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024