• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رنویر سنگھ کی اسپورٹس فلم 2019 میں ریلیز ہوگی

شائع November 7, 2017
فائل فوٹو —۔ ہندوستان ٹائمز
فائل فوٹو —۔ ہندوستان ٹائمز

ویسے تو بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوتی‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے مداحوں کے لیے قدرے مایوس خبر یہ ہے کہ ان کی اسپورٹس فلم ’1983‘ آئندہ برس نہیں بلکہ 2019 میں ریلیز ہوگی۔

پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اسپورٹس فلم کو 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اس کو 2019 میں ریلیز کرنے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ فلم ساز کبیر خان کی یہ فلم بھارت کی جانب سے 1983 میں جیتے گئے کرکٹ کے پہلے ورلڈ کپ کی کہانی پر مبنی ہوگی، تاہم فلم کا مرکزی کردار اس وقت کے کرکٹ کپتان ’کپیل دیو‘ کا ہوگا۔

یہ بھی پرھیں: پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم

فلم میں رنویر سنگھ کپتان کپل دیو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کو پھنٹوم فلمز اور سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وشنو وردھن اندوری پروڈیوس کریں گے، جب کہ اس کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سنجے پرن سنگھ چوہان لکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ’1983‘ میں رنویر سنگھ، کپل دیو بنیں گے

فلم کی مرکزی کاسٹ کے لیے رنویر سنگھ سے قبل ارجن کپور اور ہریتھک روشن کے نام بھی گردش کرتے رہے، تاہم فلم کی ٹیم نے رواں برس 25 ستمبر کو رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اس کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کی ٹیم نے ’1983‘ کو 5 اپریل 2019 کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024