• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تصاویر نے ہی دھوم مچادی

شائع November 6, 2017 اپ ڈیٹ November 11, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ویسے تو فلموں کے ٹریلرز دھوم مچاتے ہیں،مگر بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تصاویر نے ہی دھوم مچادی۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

پہلی فلم کی طرح اس فلم میں بھی سلو بھائی کے ساتھ کترینہ کیف رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

ایک تھا ٹائیگر کی طرح اس فلم کی کہانی بھی 2 ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں سلمان خان ’اکا ٹائیگر‘ نامی جب کہ کترینہ کیف ’ ایجنٹ زویا‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ساز علی عباس ظفر کی اس فلم کو شائقین کا بے حد انتظار ہے، ویسے تو فلم کو آئندہ ماہ 22 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کا پہلا ٹریلر 7 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

فلم ساز علی عباس ظفر گزشتہ چند ماہ سے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے سیٹ سے کترینہ کیف اور سلمان خان کی تصاویر شیئر کرتے رہے، جب کہ رواں ماہ نومبر کے شروع ہوتے ہی انہوں نے فلم کے پوسٹرز شیئر کرنا شروع کردیے۔

پوسٹرز میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو فلم کے مناظر میں دکھایا گیا، جب کہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کیلئے کترینہ جم روانہ

جاری کی گئی تصاویر میں سلمان خان کو گھوڑے، موٹر سائیکل اور کار پر ایکشن میں دکھایا گیا، جب کہ کترینہ کیف کی بھی ہتھیار چلانے سمیت دیگر تصاویر شیئر کی گئیں۔

فلم کی شوٹنگ ’موراکو، موریشس، آسٹریا، دبئی اور ابوظہبی سمیت دیگر ممالک میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر زندہ ہے کہ سیٹ پر اداکار کیا کر رہے ہیں؟

فلم کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ شائقین کو ‘ٹائیگر زندہ ہے‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی جانب سے گھوڑوں، ہتھیاروں، موٹر سائیکلوں اور کاروں کے ایسے ایکشن دکھائی دیں گے، جو اس سے قبل کسی بھارتی فلم میں نہیں دکھائے گئے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ پھر سے ایک ساتھ

فلم ساز علی عباس ظفر کے مطابق بھرپور ایکشن دکھانے کے لیے نہ صرف کترینہ کیف بلکہ سلمان خان نے بھی گھڑ سواری، کاروں اور موٹر سائیکلوں کو چلانے کی خصوصی تربیت حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024