• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو نمائش کی تاریخ مل گئی

شائع November 6, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی خوبرو بیٹی سارہ علی خان ان دنوں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور اب ان کی فلم کو نمائش کی تاریخ بھی مل گئی۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان ڈائریکٹرابھیشک کپور کی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ذریعے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔

کیدر ناتھ میں وہ نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی پہلی جھلک جاری

اپنی مذہبی رسومات کی ادائگی اور مقامات کی زیارت کرنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں آنے والی خوبرو لڑکی کس طرح ایک گائڈڈ کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور ان کی پیار کہانی میں کیا کیا مسائل آتے ہیں، فلم کی کہانی ان ہی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں بھارتی ریاست اترا کھنڈا میں کیدر ناتھ کے مقام پر 2003 میں آنے والے سیلاب کو بھی دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی تصاویر وائرل

کری ارج انٹرٹینمنٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ فلم کو 21 دسمبر 2018 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو بالاج موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی پہلی جھلک گزشتہ ماہ 8 اکتوبر کو جاری کی گئی تھی، جاری کی گئی تصاویر میں سارہ علی خان کو پہاڑوں کے درمیان گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024