• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

پاناما کے بعد امیتابھ بچن کا نام پیراڈائز پیپرز میں بھی شامل

شائع November 6, 2017 اپ ڈیٹ November 8, 2017

ممبئی: پاناما لیکس کے بعد پیرڈائس پیپرز میں بھی بولی وڈ اداکارہ امیتابھ بچن کا نام سامنے آیا ہے، جس کے مطابق آئی سی آئی جے کی دوستاویزات میں بگ بی کی ایک اور آفشور میڈیا کمپنی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پاناما پیپرز جاری کرنے کےایک سال بعد اپنا اگلا منصوبہ پیراڈائز پیپرز کے نام سے جاری کردیا جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، ملکہ برطانیہ ایلزبتھ، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سمیت دنیا کی متعدد اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آئے۔

آئی سی آئی جے نے 25 ہزار کمپنیوں کے ایک کروڑ 34 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کیں ہیں جس میں سیاسی و شوبز شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے سن 2000 میں برمودا میں ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کی اور اس کے حصص بینک میں نہیں دکھائے مگر 2004 میں اچانک ادائیگی اسکیم متعارف کروائی گئی۔

پیراڈائز پیپرز میں منظر عام پر آنے والی کمپنی جلوا میڈیا کا شمار بھارت کی امیر ترین کمپنیز میں ہوتا ہے جس نے کیلی فورنیا سمیت چار بڑے ممالک میں اپنی شاخیں کھولیں اور جلوا ڈاٹ کام کے نام سے ویب سائٹ بھی تیار کی۔

مزید پڑھیں: امیتابھ ،ایشوریا کا نام بھی پاناما لیکس میں شامل

دستاویزات کے مطابق سن 2000 جولائی میں جلوہ نامی کمپنی نے 32 لاکھ ڈالر کی آمدن ظاہر کی جو سلیوکن ویلی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار سے حاصل کی گئی تھی اور پھر مزید ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالر برطانوی تاجر سے سرمایہ کاری حاصل ہوئی گئی۔

جلوا میڈیا نے نجی ویب سائٹ لانچ کیں جنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خوب نام کمایا اور انڈیا فلم فیسٹول کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ سنجے دت کی اہلیہ سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات کے نام بھی پیراڈائیز لیکس میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایک برس قبل جب آئی سی آئی جے کی جانب سے آفشور کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی تو اُس میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کا نام بھی سامنے آیا تھا، ان دستاویزات میں بگ بی کو 4 غیر ملکی کمپنیوں کا مالک بتایا گیا تھا جن سے اربوں روپے کی تجارت کی گئی تھی تاہم بولی ووڈ اداکار نے اس آفشور کمپنی بنانے کے دعوے کو مسترد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024