• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

’تحقیقات سے خوف نہیں کیونکہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘

شائع November 6, 2017

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں تحقیقات کے حوالے سے کوئی خوف نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب بھی ہمارا اداراہ ہے نیب جب بھی ہمیں بلائے گا ہم جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے کی روایت ختم کرنی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا اداروں کے حوالے سے جو موقف ہے وہ کھل کر سامنے آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر تین قتل کے مقدمات بنے اور میں نے تمام مقدموں کا سامنا کیا۔

نیب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمیں بلایا تو ہم پیش ہوگئے، آئندہ بھی اگر بلائیں گے تو ہم حاضر ہوں گے، مقدمے کو مقدمہ سمجھنا چاہیے اور اسے مقدمہ کی طرح ہی لڑنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل چھ کے تحت پہلے مجھ پر مقدمہ چلایا جائے: چوہدری شجاعت

اس سے قبل نیب حکام کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کو طلب کیے جانے پر دونوں قائدین نیب لاہور میں پیش ہوئے اور مبینہ کرپشن کی تفتیش کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی چار رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چوہدری برادران سے مبینہ کرپشن کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے اثاثوں میں اضافے سے متعلق تفتیش زیر التوا ہیں، یہ تفتیش سابق صدر (ر) پرویز مشرف کے دور میں چار جنوری 2000 کو شروع کی گئی تھی۔

جبکہ چیئرمین نیب نے براہ راست تفتیش کی منظوری دی تھی، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف تفتیش میں تفتیشی افسر نے 30 ستمبر کو رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوائی، ڈی جی نیب نے رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوائی، جس پر چیئرمین نیب نے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024