• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

سونیا حسین معاشرے کا ظالم چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے تیار

شائع November 6, 2017
ڈرامہ ’ایسی ہے تنہائی‘ معاشرے کے ظالمانہ چہرے کی عکاسی کرے گا— فوٹو: ڈان
ڈرامہ ’ایسی ہے تنہائی‘ معاشرے کے ظالمانہ چہرے کی عکاسی کرے گا— فوٹو: ڈان

اے آر وائی ٖڈیجیٹل کی جانب سے نیا ڈرامہ سیریل ’ایسی ہے تنہائی‘ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا، جس میں معاشرے کے ظالمانہ چہرے کی عکاسی کی جائے گی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونیا حسن نے کہا کہ میں نے پاکیزہ ڈرامے میں کام کیا، جو شہہ سرخیوں میں رہا، مگر اب کچھ وجوہات کی بنا پر اُس کا مزید حصہ نہیں رہ سکی۔

سونیا حسن کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی کو اپنے اندر ایک پاکیزگی نظر آئے گی کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا مسئلہ ہے، میں اپنے ناظرین سے جڑے رہنے کی خواہش مند ہوں، اس لیے نئے ڈرامہ سیریل کا حصہ بن گئی‘۔

اداکارہ ڈرامے میں اچھا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں جو کے لیے وہ بہت پرعزم بھی ہیں۔

سونیا نے بتایا کہ میں پہلے’ایسی ہے تنہائی‘ کا اسکرپٹ پڑھا اور اس کے بعد ڈرامے کا حصہ بنی کیونکہ ڈرامے کی کہانی ہمارے اردگرد پیش آنے والے حالات کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اُن ظالم لوگوں کا چہرہ بے نقاب کرے گی جو ہمارے معاشرے میں موجود عورتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے.

اداکارہ نے کہا کہ یہ ظالمانہ نظام عام طور پر ہمارے ارد گرد رائج ہے، مگر کوئی اس کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں رکھتا، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامے میں کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی، تاکہ معاشرے میں موجود جھوٹے لوگوں کو چہرہ دکھایا جاسکے۔

ڈراموں کی تشہیر کے جدید طریقوں پر بات کرتے ہوئے سونیا نے بتایا کہ اب وقت بہت بدل گیا ہے، ڈراموں کی کامیابی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ہوتی ہے، جیسے میرا پرانا ڈرامہ پاکیزہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مشہور ہوا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے میں سب کو یکساں اہمیت دینی چاہیے اور ایک جیسا رویہ برتنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجٹل پر 8 نومبر سے ریلیز ہونے والے ڈرامے ایسی ہے تنہائی میں نادیہ خان، صبا حمید اور سمی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ نادیہ خان اس ڈرامے سےایک بار پھر انڈسٹری کے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024