• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شائع November 6, 2017

پنجاب میں آلودہ دھند (اسموگ) کی شدت کی وجہ سے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

بہاولپور سے قریب یازمان روڈ پر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس پر سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یازمان پولیس کے مطابق مسافر بس احمد پور شرقیہ سے ملتان جارہی تھی کہ اسموگ کی وجہ سے بس ڈرائیور راستے میں آنے والی موٹر سائیکل نہیں دیکھ پایا اور حادثہ رونما ہوا، تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مرنے والوں کی شناخت احتشام، طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) پہنچادیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور اسموگ:فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی

جھنگ کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

لاہور میں کاہنا کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی جس سے 40 سالہ وارث جاں بحق جبکہ اس کی بیوی نادیہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے جب موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اس وقت وہ شدید زخمی حالت میں تھا اور دونوں میاں بیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ادھر گجرانوالہ میں بھی شدید اسموگ کے باعث وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: دھند کا معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق وین ڈرائیور کو شدید اسموگ کی وجہ سے ٹرک نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے جو وین میں اگلی نشست پر بیٹھا جبکہ وین میں موجود مسافروں میں سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

راجانہ پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قریب مدہیپور کے چک 255 جی بی کے رہائشی احسان الحق کو ملتان - فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


یہ خبر 06 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024