• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ ورزش عادت بنالینا صحت کے لیے فائدہ مند

شائع November 5, 2017
یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

زندگی میں مصروفیت کی بناءپر ورزش کے لیے وقت نکالنا اکثر افراد کے لیے مشکل کا باعث بنتا ہے مگر طبی ماہرین کے مطابق محض ایک قسم کی ورزش کو عادت بنالینا متعدد امراض سے بچا سکتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لوگ پش اپ اور سیٹ اپ جیسی ورزش کو عادت بنالیں تو کینسر سے موت کا خطرہ 31 فیصد جبکہ کسی بھی مرض سے قبل از وقت موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ایک منٹ میں صحت بہتر بنائیں

تحقیق کے مطابق مسلز مضبوط بنانے والی یہ ورزش صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے خصوصاً کینسر کے لاحق ہونے یا اس سے موت کا خطرہ کم کرتی ہے۔

تحقیق کے دوران کیے جانے والے تجزیے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ورزش بغیر آلات کے بھی یہ ورزش اتنی ہی موثر ثابت ہوتی ہے جتنی جم میں ٹریننگ۔

محققین کا کہنا تھا کہ جب لوگ جسم کی مضبوطی والی ورزش کا سوچتے ہیں تو ان کے ذہن میں جم جاکر وزن اٹھانے کا خیال آجاتا ہے مگر یہ ضروری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکس پیک بنانے کے لیے بہترین ورزش

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد کے لیے جم جانا ممکن نہیں ہوتا، اس کی وجہ وقت نہ ہونا، اخراجات یا کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر وہ گھر میں رہ کر ہی پش اپس کو عادت بنالیں تو وہ اتنے ہی طبی فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو جم جانے میں ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف Epidemiologyمیں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024