• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’تھور ریگنوروک‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع November 5, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ سپر ہیرو فلم ’تھور ریگنوروک‘ نے نمائش کے ابتدائی 2 دن میں ہی ہولی وڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کرلیا۔

’تھور ریگنوروک‘ نے ابتدائی 2 دن میں دنیا بھر سے 4 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمائی کرکے رواں برس تو کیا گزشتہ کئی سال سے ریلیز ہونے والی متعدد ہولی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

باکس آفس موجو کے مطابق ’تھور ریگنوروک‘ نے دنیا بھر سے اب تک 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بٹورے ہیں۔

خیال رہے کہ بعض ممالک میں تھور ریگنوروک کو گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ فلم ’تھور ریگنوروک‘ کا ٹریلر اور تصاویر جاری

’تھور ریگنوروک‘ کو امریکا اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں رواں ماہ 3 نومبر کو ریلیز کیا گیا، اور فلم نے ابتدائی 2 دن میں امریکا میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بٹور کے کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’تھور ریگنوروک‘ نے صرف بھارت میں ابتدائی 2 دن میں 21 کروڑ بھارتی روپے سے زائد پیسے بٹور کر کئی بولی وڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

صرف 2 دن کے اندر 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمائی کرکے ’تھور ریگنوروک‘ نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’ٹرانسفارمز، دی لاسٹ نائٹ، ڈنکرنک، ونڈر ویمن، دی ممی، کنگس مین، وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس اور دی گولڈن سرکل جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ کی نمائش سے 3 ماہ قبل ٹکٹ کی فروخت شروع

سپر ہیرو فلم نے نہ صرف امریکا بلکہ بھارت سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی کئی دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’تھور ریگنوروک‘ بھارت میں صرف ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ کو شکست دینے میں ناکام رہی، اسپائیڈر مین نے بھارت میں ابتدائی 2 دن کے اندر 41 کروڑ روپے بٹورے تھے، جب کہ تھور ریگنوروک نے صرف 21 کروڑ روپے بٹورے ہیں۔

خیال رہے کہ ’تھور ریگنوروک‘ تھور سیریز کی تیسری جب کہ مارویل انٹرٹینمینٹ کی کومک سپر ہیرو کہانی پر مبنی 17 ویں فلم ہے۔

ڈائریکٹر ٹیکا ویٹیٹی کی اس سپر پیرو فلم میں بھی کرس ہیمس ورتھ ’تھور‘ کے روپ میں ایکشن کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ کے ’تھور‘ بولی وڈ میں

پروڈیوسر کیون فیگی کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹوم ہڈلسٹن، کیٹ بلینشٹ، ایڈریس ایلبا، جیف گولڈبلم اور ٹیسا تھومپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024