• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سعدرفیق کی آئینی ترمیم کیلئے پی ٹی آئی، پی پی پی سےتعاون کی اپیل

شائع November 4, 2017

وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بر وقت عام انتخابات کے لیے آئینی ترمیم کو ضروری قرار دے دیا۔

جاتی امراء میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات کو قومی مفاد قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر آئنی ترمیم نہیں کی گئی تو ملک میں عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر نئی حلقہ بندیوں کے معاملے کو حل کرلینا چاہیے۔

مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا رویہ مردم شماری کے حوالے سے ناقابلِ فہم ہے جبکہ (ن) لیگ نے مردم شماری کو قبول کیا ہے۔

مزید دیکھیں: سیاسی حریفوں کے درمیان دلچسپ میچ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایجنڈے کا تو علم ہے لیکن آصف علی زرداری ایک نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک پر قبضہ کرنے والے ڈکٹیٹر گاڈ آف آنر کے ساتھ باہر گئے لیکن کسی بھی منتخب وزیراعظم کو عزت کے ساتھ نہیں جانے نہیں دیا گیا۔

ادھر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا ہے تاہم ہمیں طے کرنا ہوگا کہ ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہے یا کوئی اور سپریم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے نواز شریف کا ساتھ دیا لیکن اب نہیں دیا جائے گا۔

مشرف دور میں صوبوں کے فنڈز کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھایا گیا تاہم آئندہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ زیادہ ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں ٹینکوکریٹ حکومت کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم پاکستان کے آئین میں ایسے حکومتی نظام کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024