• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’جنسی ہراساں کرنے والوں کو شرمندہ کرنا چاہیے‘

شائع November 4, 2017
دیا بالن خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں — ۔
دیا بالن خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں — ۔

خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات صرف ہولی وڈ انڈسٹری تک ہی محدود نہیں بلکہ بولی وڈ انڈسٹری میں بھی بہت سی خواتین اس کا نشانہ بن چکی ہیں۔

بولی وڈ اداکار عرفان خان اور ریچا چڈا ان ناخوشگوار واقعات کے خلاف دن بہ دن زیادہ سے زیادہ آواز اٹھارہے ہیں اور اب ودیا بالن بھی اس مسئلے کے خلاف بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی آنے والی فلم ’تمہاری سلو‘ کی پروموشنز کے دوران خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف کافی بات کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ پروڈیوسر پر اداکاراؤں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

ودیا بالن کے مطابق مثبت بات یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اپنے تجربے شیئر کررہی ہیں اور دوسری خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جن لوگوں کو جنسی ہراساں کیا جاتا ہے صرف وہی جانتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیسا محسوس ہوتا ہے، اگر کوئی آپ کو ہاتھ لگائے تو کتنا عجیب لگتا ہے، مجھے بھی بےحد غصہ آتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’می ٹو‘: جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا

خیال رہے کہ حال ہی میں ہولی وڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف تقریباً 18 اداکاراؤں و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سے خواتین نے سوشل میڈیا پر ’می ٹو‘ (Me Too) نامی مہم کا آغاز بھی کردیا تھا۔

اس حوالے سے ودیا بالن نے مزید کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ خواتین جنسی ہراساں ہونے کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں، کیوں کہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں، ہمیں ان کا نام لینا چاہیے اور انہیں شرمندہ کرنا چاہیے جو دوسروں کو جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں‘۔

ودیا بالن بہت جلد ’تمہاری سلو‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کے ٹریلر اور ٹیزر کو شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کا ایک اور منفرد انداز

اپنی فلم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میں کافی پرجوش ہوں، کیوں کہ لوگوں کو ٹیزر بےحد پسند آئے اور ٹریلر کو اور بھی زیادہ پسند کیا گیا، میں اس کی تشہیر کرتے بالکل بھی نہیں تھک رہی‘۔

فلم رواں ماہ 17 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024