• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسٹریلیا میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان

شائع November 4, 2017

آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی محمد عرفان کریں گے جبکہ عمر بھٹہ کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابو بکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، ارسلان قادر، شجیع احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔

فرحت خان کو پاکستان ٹیم کا مینیجر اور ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ملک شفقت اور محمد سرور معاون کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ہاکی لیگ کے آئندہ سال انعقاد کا اعلان

خیال رہے کہ انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کے نام سے منعقد کیے جانے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جاپان بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی ٹورنامنٹ آسٹریلوی شہر میلبرن میں رواں ماہ 8 سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ 5 نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک بین الاقوامی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ہاکی میں بڑی تبدیلیاں، نئی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان

ان کھلاڑیوں میں جن میں ضلع حیدر آباد کے خضر اختر،سرگودھا سے شجیح احمد، فیصل آباد سے حسن انور، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اور شیخوپورا سے شان ارشاد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ہاکی کے عالمی مقابلوں میں اب تک کی سب سے خطرناک ٹیم رہی ہے جس نے 13 میں سے 12 مرتبہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا اور 6 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان 4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024