• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا 139واں نمبر

شائع November 3, 2017

واشنگٹن: انٹرنیشل انڈیکس فار پریس فریڈم نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار کرلیا۔

گذشتہ روز 2 نومبر کو دنیا نے صحافت کا عالمی دن منایا، جسے ’صحافت کے خلاف جرائم کے خاتمے کے دن‘ کے طور سے منایا گیا۔

میڈیا کے بین الاقوامی وکلالت گروپ ’رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز‘ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2017 کے مطابق سروے رپورٹ میں پاکستان دنیا کے 180 ممالک میں 139ویں نمبر پر ہے جبکہ 2016 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 146 واں نمبر تھا۔

مزید پڑھیں: ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے

خیال رہے کہ 2017 کی رپورٹ میں بھارت کو 136 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں میڈیا کو دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ آزادی حاصل ہے تاہم دہشت گرد، مذہبی گروہ اور مافیا ان کی ٹاگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے نیویارک کے تحت کام کرنے والی کمیٹی کے مطابق 1994 سے اب تک پاکستان میں 60 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں صحافی پر چاقو سے حملہ

دوسری جانب مذکورہ فہرست میں شام اور میکسکو کے بعد عراق 9ویں جبکہ افغانستان 7ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین 176 ویں نمبر پر جبکہ ویتنام 175 ویں نمبر پر دنیا میں بلاگرز اور صحافیوں کو سب سے زیادہ جیل بھیجنے والے ممالک ہیں جبکہ دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان 139ویں، فلپائن 127ویں اور بنگلہ دیش 146ویں نمبر پر ہے۔


یہ رپورٹ 3 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024