• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

نیویارک: ’دہشت گردی‘ میں 8 افراد ہلاک

شائع November 1, 2017

امریکی شہر نیو یارک میں سڑک کنارے کھڑے افراد کو پک اپ گاڑی تلے روندنے اور فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر سڑک کنارے کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی بعد ازاں اس سے ایک اسکول بس کو بھی ٹکر ماری۔

مذکورہ حملہ 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد تعمیر یادگار کے قریب کیا گیا جہاں اسکولوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اسے نیویارک میں ستمبر 2001 کے حملے کے بعد سے اب تک کا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس خطرناک حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار بھی کرلیا۔

مزید پڑھیں: امریکا: لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 58 افراد ہلاک

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق حملہ آور نے اپنی گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے فوری گرفتار کرلیا گیا۔

کمشنر نیویارک پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے واقعے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

نیویارک کے گورنر نے کہا ’نیویارک پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ کر کے امریکیوں کی ہمت توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 50 ہلاک

نیو یارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے بھی اس حملے کو ایک بزدلانہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک 29 سالہ ازبک شہری ہے جو حال ہی میں نیو جرسی منتقل ہوا تھا، لیکن اس کے پاس جو گاڑی تھی وہ کرائے پر لیا گیا تھا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ حملہ شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم نیو یارک حکام نے اس حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی تردید کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا داعش کو اپنی سرحدوں سے باہر شکست دے کر اپنے سرزمین پر کسی صورت آنے کی اجازت نہیں دے گا۔

خیال رہے کہ امریکا میں سلسلہ وار دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جن میں رواں سال کا اب تک کا خطرناک حملہ لاس ویگاس میں میوزیکل کنسرٹ پر کیا گیا جس میں 52 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024