• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارت میں 100 سالہ خاتون کا ’ریپ‘

شائع October 31, 2017 اپ ڈیٹ November 1, 2017

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شراب کے نشے میں دھت شخص کی جانب سے 100 سالہ معمر خاتون کو ’زیادتی‘ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق معمر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ اترپردیش کے شہر میروت کے مضافاتی گاؤں میں پیش آیا، جس کے فوری بعد خاتون کا انتقال ہوگیا۔

پولیس نے 35 سالہ ملزم انکِت پونیا کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمے میں زیادتی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گاؤں کے مقامی افراد کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا، جسے مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 7 سالہ بچی کے ریپ کا ملزم پولیس اہلکار گرفتار

معمر خاتون کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی کمزور اور ضعیف ہونے کے باعث بیمار تھیں اس لیے اپنا دفاع نہیں کرسکیں۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلعی ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی جانچ کے بعد مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمے میں ابتدائی طور پر ریپ اور تشدد کے مقصد سے گھر میں گھسنے کی دفعات شامل کیں، تاہم معمر خاتون کے انتقال کے بعد ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کی تصدیق کے لیے نمونے لکھنؤ کی فارنزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: ڈکیتی کے دوران 4 خواتین کا ’گینگ ریپ‘

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، لیکن معمر کے ساتھ ریپ کے اس واقعے کے بعد پوری ریاست میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دسمبر 2012 میں نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024