• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

برگر ایموجی کا ’سنجیدہ‘ تنازع

شائع November 1, 2017
ایک سنجیدہ تنازع حال ہی میں گوگل کے برگر ایموجی کو لے کر ہوا —۔
ایک سنجیدہ تنازع حال ہی میں گوگل کے برگر ایموجی کو لے کر ہوا —۔

سوشل میڈیا پر ایموجیز کا استعمال دن با دن زیادہ بڑھتا جارہا ہے، اور اگر گوگل کی بات کی جائے تو وہ اپنے ایموجیز کو لے کر کوئی بھی معاملہ کافی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

ایسا ہی ایک سنجیدہ تنازع حال ہی میں گوگل کے برگر ایموجی کو لے کر ہوا۔

تھامس بیکڈال نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک ٹویٹ میں گوگل کے برگر ایموجی اور ایپل کے برگر ایموجی کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ سوال اٹھایا کے آخر ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایپل کے برگر ایموجی میں چیز یعنی پنیر برگر کی اوپری سطح پر ہے، جبکہ گوگل کے برگر ایموجی میں یہ چیز (پنیر) نیچے رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔

اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی کے آخر برگر میں پنیر رکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیا ایپل نے برگر ایموجی صحیح بنایا، اور گوگل کے ایموجی کی غلطی ہے یا پھر صحیح طریقہ گوگل کے برگر ایموجی کا ہے؟

تاہم زیادہ تر لوگوں نےایپل کے برگر ایموجی کو صحیح قرار دیا۔

گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے بھی اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے تھامس کی ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ ’سارے کام چھوڑ کر اس پر غور کیا جائے گا، اور جو تمام لوگ کہیں کہ برگر کا صحیح طریقہ کیا ہے وہی کریں گے‘۔

آپ کے خیال میں کونسا برگر ایموجی صحیح ہے؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

noman ahmed Nov 01, 2017 11:23am
kitne faaltu waqt hai logon ke pass ke burgar per cheese rakhne pe behas kar rahay hain. cheese oper ho ya neechay jai ge to pait me he.
مظہر حسین بودلہ Nov 01, 2017 11:57am
کون سا برگر صیح ہے کونسا غلط "سانوں کی"۔ ہم نے تو پیٹ کی آگ ہی بجھانی ہوتی ہے۔ "کی فرق پیندا اے؟"-
Noorullah Nov 01, 2017 12:53pm
I think apple emoji is correct.
Noorullah Nov 01, 2017 12:53pm
I think apple emoji is correct.
Raja Bilal Nov 01, 2017 04:33pm
Burger pasand hi nahi khaas kar k cheese wala... to behass kaiss? :P
کامران الحق Nov 01, 2017 04:51pm
ایپل کا برگر زیادہ صحیح ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں پنیر کا سلائس اوپر کی جانب ہے وہ اگر پگھلے گا تو بہت سے بہت کباب تک آئے گا، جبکہ گوگل کے برگر میں پنیر کا سلائس نیچے کی جانب ہے وہ پگھل کر مزید نیچے آئے گا تو برگر کو پکڑنے میں دشواری ہوگی کیونکہ پنیر آپکے ہاتھوں پر چپکے گا۔
Maha Nov 01, 2017 09:11pm
@noman ahmed hahaha...sahi kaha bilkul bht fazul time hai logon k paas...

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024