• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف کی ایرانی سفیر سے خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

شائع October 31, 2017
—فوٹو:آئی ایس پی آر
—فوٹو:آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں بارڈرمنیجمنٹ اور دونوں ممالک کی دفاعی صنعت کے رابطوں کےاضافے پر بھی بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن کے لیے پاکستانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایرانی سفیر ہنردوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو پاک-ایران جوائنٹ بارڈرکمیشن کا اجلاس گوادر میں ہوا تھا جہاں پاکستان اور ایران دونوں نے اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا عزم کیا تھا جبکہ سرحد پر سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کی جانب سے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بنیادی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

رواں سال ستمبر میں امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں غیررسمی ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایرانی صدر حسن روحانی نے اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024