• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دفتر خارجہ کی کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے چینی جوڑے کے قتل کی تصدیق

شائع October 30, 2017

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے دو چینی شہریوں کو قتل کردیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چینی شہریوں لی زِنگ یانگ اور مینگ لی سی کو رواں سال 24 مئی کو کوئٹہ کے جناح ٹاؤن کے علاقے سے اغوا کیا گہا اور جون میں قتل کردیا گیا۔

بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے گی اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے چینی حکومت اور مقتولین کے عزیز و اقارب سے تعزیت کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اقوام عالم سے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغوی چینی شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی جانب سے چینی جوڑے کے قتل کی تصدیق، شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کی طرف سے انہیں اغوا کے بعد قتل کیے جانے کے دعوے کے کئی ماہ بعد کی گئی۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے چینی شہری تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: مغوی چینی باشندوں کا تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کا انکشاف

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'بلوچستان سے اغوا ہونے والے دو چینی باشندوں نے بزنس ویزے کی خلاف ورزی کی اور کوئٹہ میں ایک کورین باشندے سے اردو سیکھنے کے نام پر تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024