• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باکسر عامر خان کی بھی قذافی اسٹیڈیم آمد

شائع October 29, 2017

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا پاکستان میں ناصرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کی انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی آنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آیا ہوں، مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز اور دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

عامر نے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنے میدانوں میں دنیائے کرکٹ کے ہیروز کو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں، میرا دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پاکستان کھیلوں کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ اگلے سال اسلام آباد میں باکسنگ لیگ شروع کروانے کیلئے کوشاں ہوں اور اس سلسلے میں مجھے پاکستانیوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024