• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع October 29, 2017
ڈیوڈ ملر نے تاریخ ساز اننگز کے دوران نو چھکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈ ملر نے تاریخ ساز اننگز کے دوران نو چھکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پوشف اسٹروم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ڈیوڈ ملر بیٹنگ پر آئے تو جنوبی افریقہ نے 9.5 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بنائے تھے۔

جارح مزاج بلے باز اننگز کی دوسری ہی گیند پر اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب روبیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔

ملر نے اننگز کا آغاز نسبتاً محتاط انداز میں کیا اور 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے لیکن اس کے بعد جنوبی افریقی بلے باز نے بنگلہ دیشی باؤلرز کی خبر لینا شروع کی۔

اس حوالے محمد سیف الدین سب سے بدقسمت باؤلر رہے جنہوں نے تین اوورز میں دو وکٹیں لینے کیلئے صرف 22 رنز دیے تھے لیکن ڈیوڈ ملر نے ان کے چوتھے اوور میں لگاتار پانچ چھکوں سمیت 31 رنز بٹورے۔

ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے آخری اوور میں 35 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہم وطن رچرڈ لیوی کو اس ریکارڈ سے محروم کردیا۔

رچرڈ لیوی نے 2012 میں ہملٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور پانچ سال تک یہ اعزاز ان کے نام رہا جو آج ڈیوڈ ملر ن توڑ دیا۔

ڈیوڈ ملر نے تاریخی اننگز میں 36 گیندوں پر نو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024