• KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am
  • KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am

مریم نواز کی 44ویں سالگرہ، مبارکباد پر لوگوں کا شکریہ

شائع October 28, 2017

پاکستانی کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 44ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

مریم نواز نے اپنی 44ویں سالگرہ کا کیک کاٹا — فوٹو بشکریہ /ٹوئٹر
مریم نواز نے اپنی 44ویں سالگرہ کا کیک کاٹا — فوٹو بشکریہ /ٹوئٹر

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرنے کی لیے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی سالگرہ پر ملنے والی ان مبارکباد اور دعاؤں کے لیے دل سے شکر گزار ہوں، آپ لوگوں کا یہ پیار میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے‘۔

جبکہ مریم نواز نے صارفین کے پوچھنے پر یہ بھی بتایا کہ وہ آج 44 برس کی ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے چاہتے والوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر پیچ پر بھی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی روشنی سے گرتے ہوئے لوگوں کو اٹھ کر چمکنے کا موقع دیتی ہیں‘۔

انہوں نے مریم نواز کو لمبی عمر کی دعائیں دیں۔

جبکہ انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز پر فخر ہے۔

کسی نے مریم نواز کو نوجوان نسل کے لیے متاثر کن شخصیت کہا۔

جبکہ کئی صارفین نے مریم نواز کی تصویر کو سالگرہ کی مبارک کے ساتھ سجا کر شیئر کیا۔

انہوں نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025