• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فہیم اشرف ٹی20 ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر

شائع October 27, 2017 اپ ڈیٹ October 30, 2017
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی میڈیم پیسر فہیم اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کی دعوت پر اچھا آغاز کیا اور 43 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔

تاہم 106 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک اس کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

پہلی اننگز کے 19ویں اوور میں فہیم اشرف نے اشارا ادانا، اداوتے اور شناکا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔

وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں۔

انہوں نے مجموعی طور پر 3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024