• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ میں اب بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرنا ممکن

شائع October 27, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کئی ماہ کی آزمائش اور تیاری کے بعد دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے غلطی سے کسی فرد کو بھیج دیئے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر آخرکار متعارف کرادیا ہے۔

جی ہاں منہ سے نکلے الفاظ یا کمان سے نکلا تیر تو واپس نہیں آسکتا مگر اب واٹس ایپ میں بھیجے گئے پیغامات کو ضرور دوسرے فرد کے دیکھنے سے پہلے واپس بلایا جاسکتا ہے یا یوں کہہ ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جارہا تھا اور اب یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ اسکائپ پر کاری وار کرنے کیلئے تیار

واٹس ایپ نے خود اس فیچر کی تصدیق اپنی ویب سائٹ کے سوالات کے شعبے میں کرتے ہوئے بتایا کہ اب آپ دیگر صارفین کو بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم کمپنی کے مطابق یہ آپ پر ہے کہ اس میسج کو اپنے لیے ڈیلیٹ کرتے ہیں یا سب کے لیے، جس میں ایک بڑی خامی بھی ہے۔

وہ خامی یہ ہے کہ جب بھی آپ کوئی ایسا میسج ڈیلیٹ کریں گے تو دوسرے صارف کے لیے پیغام تو ڈیلیٹ ہوجائے گا مگر وہاں یہ ضرور لکھا رہ جائے گا 'اس پیغام کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے'۔

اس فیچر کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کا نام دیا گیا ہے اور اسے انفرادی چیٹ کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اور ہاں اگر آپ اپنا میسج ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام سات منٹ کے اندر کرنا ہوگا اور وہ بھی اس صورت میں ہوسکے گا، اگر دوسرے صارف نے اسے دیکھا نہ ہو۔

یہ فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اگر ابھی آپ کے پاس نہیں تو فکر مت کریں، چند دن یا ہفتہ بھر میں اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

اس کا طریقہ کار جان لیں

سب سے پہلے تو واٹس ایپ میں جاکر کسی دوست سے چیٹ اوپن کرکے کوئی میسج بھیج دیں جو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں۔

اب اس میسج کو دبا کر رکھیں جس کے بعد اسکرین کے اوپری حصے میں آپشنز نظر آئیں گے۔

اب اس میں موجود ٹریش بن کے آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد ڈیلیٹ فار می اور ڈیلیٹ فار ایوری ون کے آپشن سامنے آئیں گے، جس میں سے دوسرے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور ہاں آپ بیک وقت ایک سے زیادہ پیغامات کو بھی اس طرح ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، مگر شرط وہی ہے یعنی وقت اور صارف نے دیکھا نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024