• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا

شائع October 27, 2017
—فوٹو:آئی ایس پی آر
—فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون کو مارگرادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹر پر میں جاری پیغام کے مطابق 'پاک فوج کی جانب سے ایل او سی میں رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا'۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ بھارتی جاسوس ڈرون کا ملبہ پاک فوج نے قبضے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ سرحد کی دونوں جانب تمام کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی گئی۔

آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں بھی بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر آزادی کے متوالوں نے بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ایوان بالا میں کارروائی کا آغاز ہوا تو اس دوران کشمیر میں جاری مظالم پر بحث کی گئی۔

مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر: ’اقوام متحدہ عالمی ادارے کا کردار ادا کرنے میں ناکام‘

اس موقع پر رضا ربانی نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیسے اپنا کردار ادا کرے گا وہ تو خود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

سینیٹ ارکان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے بہتے خون کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین اقوامی برادری اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

سینیٹ ارکان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے اور شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جارہا جس کےباعث ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

رواں ہفتے آزاد جموں وکشمیر کے قیام کے 70 سالہ جشن کے دوران بھی بھارتی فوج کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کا کہنا تھا کہ شیلنگ کا تازہ واقعہ وادی لیپا میں دوپہر کو پیش آیا تھا جب بھارتی فوجیوں نے بھاری اسلحہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

AFzal Oct 28, 2017 10:51am
Big Achievement. Congratulation to All Pakistani nation for this glory achievement which will written in world history and proved as a NO1 world army

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024