• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

تربت: خبر رساں ادارے کے دفتر پر حملہ، 8 افراد زخمی

شائع October 27, 2017

گوادر: صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں مختلف کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے دہشت گردوں نے خبر رساں ادارے کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے تربت میں واقع پاک نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس کانسٹیبل، ایک بچہ اور خبر رساں ادارے کے ملازمین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: گوادر، مستونگ میں دستی بم حملے، 35 افراد زخمی

انہوں نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو تربت کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

انہوں نے مزید بتایا کے زخمی ہونے والے بچے کی حالت نازک ہونے کے باعث اسے کراچی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق

دوسری جانب علیحدہ حملے میں دہشت گردوں نے آواران کے علاقے میں اخبار لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی پر فائرنگ کرکے چاروں ٹائر پھاڑ دیئے اور تمام اخبارات کو آگ لگادیا۔


یہ خبر 27 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024