• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان، سری لنکا ٹی20 میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا

شائع October 26, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 29 اکتوبر کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم مارچ 2009 میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بڑی ٹیم بن جائے گی۔

میچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم اور اس سے باہر شدید سیکیورٹی کا انتظام کیا ہے اور اطراف کے علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شام میں پڑنے والی اوس کے پیش نظر گراؤنڈ میں تبدیل ہونے والے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے میچ کے اوقات بدل دیے گئے ہیں اور میچ 29اکتوبر کی شام چھ بجے ہوگا۔

میچ سے قبل افتتاحی تقریب 4 بج کر45 منٹ پر ہو گی جس کے پیش نظر شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رش سے بچنے کیلئے جلد اسٹیڈیم آئیں کیونکہ اسٹیڈیم کے گیٹس سہ پہر تین بجے کھول دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024