• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کریم نے ڈیلیوری چاچا سروس خرید لی

شائع October 25, 2017

رائیڈ شیئرنگ سروس کمپنی کریم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کراچی میں کام کرنے والی ڈیلیوری سروس ڈیلیوری چاچا کو خرید لیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی تک اس حوالے سے مالی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر ڈیلیوری چاچا کے بانی اب کریم منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کریم نے پاکستان میں خواتین ڈرائیورز بھی متعارف کرادیں

ڈیلیوری چاچا نامی اس سروس نے جون 2014 میں کام شروع کیا تھا اور فوڈ ڈیلیوری سے لے کر، بلوں کی ادائیگی، سینما ٹکٹ، اشیائے خورونوش کی خریداری، شادی کارڈ پہنچانے اور درزی تک کپڑے پہنچانے کا کام کرتی ہے۔

اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تین برسوں کے دوران وہ لگ بھگ 5 لاکھ ڈیلیوری آرڈرز مکمل کرچکی ہے۔

اس سروس کے بانی ناشط اقبال نے اپنے ایک بیان میں بتایا ' میرا ماننا ہے کہ ڈیلیوری چاچا اور کریم کا نظریہ ملتا جلتا ہے، یعنی اپنے صارفین کو اختیار دینا اور ہم دونوں ہی خطرات مول لینے سے لطف اندوز ہوتے ہیں'۔

مزید پڑھیں : کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس

اس اقدام سے عندیہ ملتا ہے کہ کریم اب ڈیلیوری بزنس کا بھی حصہ بننے والی ہے، جس نے حال ہی میں بائیک سروس کو بھی متعارف کرایا تھا۔

کریم ڈیلیوری چاچا کے پس منظر کو استعمال کرکے اپنی ڈیلوری سروس کو چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اوبر کے برعکس، جو کہ صرف رائیڈ شیئرنگ سروس پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، کریم متعدد شعبہ جات میں پیر پھیلارہی ہے اور شہر کے اندر ڈیلیوری سروس ان میں سے ایک ہے۔

یہ بھی دیکھیں : کریم کا کراچی، لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا آغاز

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کریم نے اپنی دو دنوں کی رشتہ سروس بھی لانچ کی تھی، اس سروس پر لوگوں نے شدید تنقید بھی کی، جبکہ کچھ نے اسے مارکیٹنگ کا انداز بھی کہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024