• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’پدماوتی‘ کا گانا ’گھومر‘ ریلیز

شائع October 25, 2017
گھومر ’گھومنے‘ کے الفاظ سے نکلا ہے، اس ڈانس میں سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام گھومنا ہی ہے —۔
گھومر ’گھومنے‘ کے الفاظ سے نکلا ہے، اس ڈانس میں سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام گھومنا ہی ہے —۔

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوتی‘ کے پوسٹرز اور ٹریلر نے سب کو خوب متاثر کیا تھا اور اب اس کا ایک گانا ’گھومر‘ ریلیز کردیا گیا۔

اس گانے میں دپیکا پڈکون عروسی جوڑے میں رقص کرتی نظر آئیں، جبکہ شاہد کپور بھی چند سینز میں موجود ہیں۔

گھومر ایک خاص انداز کا رقص ہے جسے راجپوت خوشی کے مواقعوں پر کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ڈانس راجپوت کی نئی دلہن اس وقت بھی کرتی ہے جب وہ اپنے سسرال پہلی مرتبہ جاتی ہے۔

گھومر ’گھومنے‘ کے الفاظ سے نکلا ہے، اس ڈانس میں سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام گھومنا ہی ہے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ ماسٹر پیس ’پدماوتی‘ کا ٹریلر ریلیز

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی کا کردار ادا کیا، اس فلم میں وہ شاہد کپور یعنی راجا راول رتن سنگھ کی دوسری اہلیہ بنی ہیں۔

گانے کو دیکھ کر ایسا ہی محسوس ہورہا ہے جیسے رانی پدمنی شادی کے بعد پہلی بار راجا راول رتن سنگھ کے گھر پہنچی ہیں اور گھومر رقص پیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پدماوتی نے باہو بلی 2 کا ایک ریکارڈ توڑ دیا

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے مشکل ڈانس رہا ہوگا جو سنجے سر اور میں نے ایک ساتھ شوٹ کیا، پدماوتی کی شوٹنگ کا آغاز اس ہی گانے کے ساتھ ہوا تھا، اور میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گی، اس دن شوٹنگ کا آغاز کرتے ہی مجھے ایسا لگا جیسے پدماوتی کی روح میرے اندر داخل ہوگئی ہے اور یہ جذبات شاید طویل عرصے تک میرے ساتھ رہیں گے‘۔

Ranisa.

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

فلم میں رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کیا ہے، جو رانی پدمنی کی خوبصورتی کا چرچا سن کر انہیں حاصل کرنے کے لیے چتور گڑھ پر فاتح حاصل کرتے تاہم رانی پدمنی خود کو بچانے کے لیے چتوڑ گڑھ کی دیگر خواتین کے ساتھ مل کر جوہر یعنی آگ میں گود جاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دپیکا پڈوکون کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تیسری فلم ہے، اس سے قبل وہ 2013 کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ اور 2015 کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں دپیکا کا دو ہیروز سے زیادہ معاوضہ

یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ فلم ثابت ہوئیں، خیال رہے کہ ان دونوں فلموں میں دپیکا پڈوکون نے چند گانوں میں ایک خاص قسم کا رقص کیا تھا، جو کافی مشکل تو تھا، تاہم دپیکا کے انداز کو خوب پسند کیا گیا۔

دپیکا نے فلم ’رام لیلا‘ میں نگاڈا گانے پر راجھستانی انداز کا شاندار رقص کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں ’دیوانی مستانی‘ نامی گانے پر رقص کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں، اس گانے کے لیے خاص طور پر آئینہ محل تیار کیا گیا تھا۔

فلم ’پدماوتی‘ کی بات کی جائے تو اس کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا تھا، فلم میں موجود تمام اداکاروں کے لُکس بھی ہر کسی کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

فلم ’پدماوتی‘ رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024